تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر؟ قیوم نیازی کیخلاف عدم اعتماد جمع

مظفر آباد(بیورو روپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گی۔سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرا دی۔ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزرا کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرا دی گئی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment