جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ‘حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان و آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ ، شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ ، سردار اسد ابراہیم ،سردار عاشق حسین خان، سیکرٹری جنرل شیخ جاوید افطار ، چیف آرگنائزر تسلیم باغی ، سیکرٹری اطلاعات خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ ، کوارڈینیٹر سردار رحیم اشرف خان ، سردار خورشید خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے بار بار عدم اعتماد سے اسمبلی کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ریاستی اداروں کی تشکیل اور مظبوطی کے لئے سردار ابراہیم خان ، سردار عبدالقیوم خان ، کے ایچ خورشید اور سردار خالد ابراہیم خان نے بڑی جدوجہد کی ریاستی قائدین کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسن ابراہیم خان نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے عدم اعتماد آنے کا کوئی جواز ہو سکتا ہے مگر حکومتی وزراء کا اپنے خلاف عدم اعتماد پیش کرنا باعث حیرت اور اسمبلی سے مذاق ہے ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایسی کسی تحریک کی حمایت نہیں کر سکتی ۔ اور اس عمل کا حصہ نہیں بنے گے ۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے سیاسی کارکنان اور ووٹرز کی توہین ہے یہ عمل قابل مذمت ہے ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی صاف شفاف اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری قدروں کو مظبوط ہونا چاہئے ۔آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے لیکن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ اداروں کی مظبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

Comments (0)
Add Comment