تنویر الیاس تخت مظفرآباد کے حکمران، بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب

مظفر آباد(بیورو رپورٹ)تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب وزیراعظم تنویر الیاس آج حلف اٹھائیں گے۔قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی تین جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔ اپوزیش لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرح غنڈہ گردی چاہتی ہے۔ خیال رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے۔دریں اثناء سردار تنویر الیاس کے وزیر اعظم بننے پر حلقہ کوٹلہ ،لچھراٹ کے جیالوں کا جشن سردار تنویر الیاس کا وزیر اعظم آزاد کشمیر بننا نیک شگون ہے انشاء اللہ آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کی نئی راہیں کھلیں گی وزیر اعظم کی تبدیلی پی ٹی آئی کا اندورنی معاملہ ہے جو ہوا ٹھیک ہوا ہم نو منتخب وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ ایک کوٹلہ /حلقہ دو لچھراٹ کے کارکنان راشد عباسی،چوہدری محمد صدیق ،ماجد اعوان ،ظفر اقبال چشتی ودیگر کارکنان نے گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد سردار تنویر الیاس کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر اپنی گفتگو میں کہا کہ سردار تنویر الیاس کا وزیر اعظم آزاد کشمیر بننا نیک شگون ہے ان کے وزیر اعظم بننے سے آزاد کشمیر میں نئے سرے سے تعمیروترقی کا آغاز ہو گا اور لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے بہترین انتخاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کیا اس سے کارکنان پی ٹی آئی میں خوشی کی لہر دو ڑگئی ہے سردار تنویر الیاس حال ہی میں جماعت کے صدر منتخب ہوئے جن کو پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے گزشتہ روز اسمبلی میں بلامقابلہ وزیر اعظم بنا کرکشمیریوں کے دل جیت لیئے انہو ں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان کے وزیر اعظم بننے پرہم پی ٹی آئی کی جملہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ و ہ کوٹلہ ۔لچھراٹ کی تعمیروترقی اور ان حلقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment