سردار تنویر الیاس کے وزیر اعظم بنتے ہی ریاست میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔سردار شعیب حفیظ خان

باغ (مریم جاوید چغتائی سے )معروف بزنس مین شعیب حفیظ خان نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس ایک وثنری آدمی ہیں وہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کو ایک نئی راہ پر گامزن کریں گے ۔ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کا لازوال سلسہ شروع ہو چکا ہے ۔سیاحت کی بحالی و تقویت میں سردار تنویر الیاس بہترین سوچ و فکر کے حامل ہیں ۔ سردار تنویر الیاس کا بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔سردار تنویر الیاس کا وزیر اعظم منتخب ہونا نہ صرف اہلیان پونچھ بلکہ آزاد کشمیر کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین شعیب حفیظ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تنویر الیاس ریاست کی امید بن کر ابھرے ہیں وہ آزاد کشمیر کے ہر ایک فرد کو روزگار فراہم کریں گے ۔سمندر پار کشمیری تنویر الیاس کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔تنویر الیاس سے پورے آزاد کشمیر کی امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ امیدوں پر پورا اتریں گے

Comments (0)
Add Comment