گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چلندراٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد

ارجہ(راجہ عامر نواز)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چلندراٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ معلم راجہ صغیر احمد تھے جبکہ صدارت صدرمعلم نعیم احمد عباسی نے کی۔تقریب میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ، حمد باری تعالیٰ ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں ۔ تقریب سے سوشل ورکرز کے علاؤہ سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔۔اس موقع پر حکومت وقت سے ادارہ کی عمارت اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔۔۔عوام علاقہ ،سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے صدرِ معلم ادارہ اور اسٹاف کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔دیگر مقررین میں راجہ عامر نواز’ سابق اے ای او راجہ ممتاز’راجہ اشتیاق را جہ آصف صیاد’ عرفان انقلابی’ مفتی عبدالقیوم’امتیاز احمد’ راجہ شعیب گل’انجم عتیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس’ سیکرٹری تعلیم اور ایم ایل اے حلقہ غربی باغ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے اور سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے تا کہ بچوں کو تعلیمی حرج سے بچایا جا سکےپروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔ اور اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ نسل نو کی آبیاری کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے کو اچھے اور سود مند شہری مہیا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment