ریوینیو ایمپلائز آرگنائزیشن کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ‘ملازمین کی کی مکمل تالہ بندی ہڑتال کی عوا م کو شدید مشکلات

دھیرکوٹ( نمائندہ خصوصی)ریوینیو ایمپلائز آرگنائزیشن کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی ملازمین نے مکمل تالہ بندی ہڑتال کررکھی ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہم نے ہڑتال کا نوٹس ہی دیا تھا کہ حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کردی چھ ماہ قبل ہم نے ٹوکن ہڑتال کی تھی جس پر تین رکنی کمیٹی بنائی تھی لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود اس کمیٹی نے کوئی کام نہ کیا ان خیالات کا اظہار دھیرکوٹ کے ریوینیوایمپلائز آرگنائزیشن کے اظہر عباسی ،طفیل بیگ ، جاوید عباسی، ساغر عباسی ،خوشحال ودیگر ملازمین نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت برقیات جوڈیشل ملازمین کو الانس دیے جارہے ہیں مگر ہمیں اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔ملازمین نے کہا کہ ریونیو الانس میں5.1 فیصد کے ساتھ بیسک تنخواہ میں اضافہ کیا جائے رول1991کے مطابق عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں 20فیصد کے ساتھ کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور ہمارے الائونس میں بھی اضافہ کیا جائے ملازمین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو ہم غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment