دھیرکوٹ ‘گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی لیکچرر کا حقائق بتانے پر صحافیوں کیخلاف مقدمہ

دھیرکوٹ (نمائندہ خصوصی)میرے خلاف حقائق کیوں بیان کیے،یہ ساری باتیں پردے میں تھی 13سال سے انٹر کالج ارجہ میں ایڈھاک آسامی پر تعینات ہوں،میٹرک تھرڈ ڈویژن ہے تو کیا ہوا ،پی ایس سی میں تین دفعہ ہی فیل ہوئی ہو،لوگ کئی کئی دفعہ فیل ہوتے ہیں،خبر لگائی ہے تو اب نتائج بھگتنا پڑیں گے،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی لیکچرر نے ارجہ کے صحافیوں راجہ طاہر گلزار،عامر نواز،طاہر رشیدکے خلاف حقائق لکھنے پر ایف آئی آر کروادی،ارجہ چوکی پولیس میں تعینات مذکوریہ کے رشتہ دار نے ساز باز کر کے نئی تاریخ رقم کردی ۔پہلے عدالتی نوٹس اور ایک دن بعد ایف آئی آر کروا دی،آزادکشمیر بھر میں صحافیوں کا شدید ردعمل،وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور آئی جی آزادکشمیر سے فوری طور پر اس واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ ،اس سلسلہ میں آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد خان نے آج آزادکشمیر بھر میں ارجہ کے صحافیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی اور آزادکشمیر بھر کے صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادکشمیر میں پولیس گردی اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف احتجاج کریں،دریں اثناء پریس کلب دھیرکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ مہتاب اشرف خان منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ راجہ عبدالخالق خان ،سردار نائب صدر راجہ انعام الحق،راجہ طاہر اسلم،سجاد احمد خان اور دیگرنے شرکت کی اور وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کا خاتمہ اور ارجہ انٹر کالج میں موجود مافیا کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اورارجہ چوکی پولیس میں موجود مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حقائق بیان کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرنا آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ ہمیشہ لکھتے رہیں گے مقدمات ،بلیک میلنگ ہمیں اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکتی ہم اب اصل چہروں کو بے نقاب کریں گے اور ارجہ انٹر کالج کوتالے لگانے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک نالائق اور نااہل ایڈہاک لیکچرر کو فلفور فارغ کر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوارہ کو تعینات کیا جائے اور ارجہ کالج سے سیاسی عملداری فی الفور ختم کی جائے۔راجہ مہتاب اشرف خان نے کہا کہ کل سے آزادکشمیر میں احتجاج اور پھر وزیراعظم ہائوس مظفر آباد اور کشمیر ہائوس اسلام آباد کے سامنے بھی مظاہرے کریں گے۔ دریں اثناء مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے ارجہ کے صحافیوں راجہ طاہر گلزار،عامر نواز،طاہر رشید کے خلاف مقدمہ بازی کے حوالے سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود خان،مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ فیصل آزاد خان، متحدہ آزادی فورم کے کنوینئر راجہ محمد ارشد خان،انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد عطاء محمد خان،سول سوسائٹی کے نمائندگان راجہ مشرف ،ساجد عباسی،راجہ ماجد نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment