ارجہ، دھیرکوٹ، باغ( ) راجہ طاہر گلزار ‘راجہ عامر نواز کے خلاف مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اعجاز احمد کھٹانہ صحافیوں کے خلاف مقدمات بنا کر حق سچ کی آواز بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ثاقب اختر عباسی صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتی ہے۔ راجہ ہارون ارجہ کے صحافیوں کے خلاف مقدمات واپس نہ لیئے گئے تو ارجہ چوک بند کرکے احتجاج کریں گے راجہ جمیل اکبر۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی اعجاز احمد کھٹانہ نے کہا ہے کہ راجہ طاہر گلزار راجہ عامر نواز بہترین صحافی ہیں جن کو عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صحافی معاشرے کے مسائل ایوان اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اگر اس طرح حق سچ کی آواز بند کرنے کی کوشش کی جائے گی تو لوگوں کے مسائل کون حل کرے گا۔ اس موقع پر ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں میرٹ کا بول بالا کیا این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے ذہین اور لائق لوگوں کی تقرریاں کی گئیں۔ موجودہ دور میں ایک بار پھر ایڈھاک تقرریاں اور میرٹ کے خلاف تقریروں سے حق دار کا حق مارا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی تحصیل دھیرکوٹ کے جنرل سیکرٹری ثاقب اختر عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حلقہ غربی باغ میں ایک بار پھر میرٹ کا قتل عام شروع ہو چکا ہے۔ اس سے قبل میں یہاں تیموری میرٹ کے ذریعے حق دار کا حق مارا جاتا رہا ہے اس حکومت میں آنے کے بعد دوبارہ مافیہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ اس آواز کو بلند کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن وسطی باغ کے سابق صدر راجہ ہارون نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس حکومت نے میرٹ کی پامالی کا آغاز کردیا ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوا کرتے ہیں فی الفور مقدمات واپس لیئے جائیں۔ سابق ممبر اکلاس بورڈ سینئر رہنما پاکستان پپلز پارٹی سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی راجہ جمیل اکبر نے ارجہ صحافیوں پر بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات کی بھرپور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ مقدمات واپس نہ لیئے گئے تو ارجہ چوک بند کرکے احتجاج کریں گے۔