آزادجموں کشمیر میڈیکل کالج کے زیراہتمام عشق رسول کانفرنس میں شرکت‘بھارتی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر متفقہ قرارداد مذمت کی منظور

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری و چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصورخان کی آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل کالج کے زیراہتمام عشق رسول کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ بھارتی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر متفقہ قرارداد مذمت کی منظوری اور احتجاجی واک ریلی کا بھی انعقاد ہوا۔ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل کالج کے پروفیسر ملازم حسین بخاری پرنسپل نے آج قرآن سوسائیٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ایک سیرت طیبہ پر ایک کانفرنس کا انتظام کروایا جس کے مہمان خصوصی راجہ منصور علی خان تھے ان کے ساتھ ایک عالم دین حاجی عبدلوہاب عطا ری شعبہ تعلیم فیضان مدینہ گوجرانوالہ پاکستان بھی موجود تھے اپنے ابتدائیہ استقبالیہ کلامات میں انہوں نے کہاکہبی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی اور توہین آمیز جملے کہے تھے جس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی مصنوعات اور کلچر کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔پرنسپل نے کہا کہ آقائےکریم ﷺ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر کالج میں یہ سیرت کانفرنس کروائی جا رہی ہے تاکہ بھارت میں ہوئے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کی جا سکےان کا کہنا تھا کہ قران سوسائٹی سے منظور قرارداد سے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقائےکریم ﷺ کی حرمت کے لیے ہم ہر قربانی دینےکو تیار ہیں۔حاجی عبدلوہاب عطا رینے سیرت طیبہ پر ایک پر اثر لیکچر دیا اور قرآن سوسائٹی کی ان کاوشوں کو سراہا انہوں پرنسپل سمیت طلبا و طالبات اور صدر قرآن سوسائٹی پروفیسر زاہد عظم کو اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی راجہ منصور علی خان نے کانفرنس کے منتظمین کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں، انہوں نےکہا آج سب مل کر بی جے پی لیڈروں کے بیانات پر مذمتی قرارداد بھی منظور کریں گے تاکہ بھارت کی مسلم دشمن اور کشمیر دشمن پالیسیوں کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ محبت رسول ہمارے دلوں میں بستی ہے اور جب ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو ہمارے دل کو درد ہوتا اور اپ سب کو معلوم ہے دل کا درد سب زیادہ محسوس کیا جانے والا درد ہے صدر قرآن سوسائٹی پروفیسر زاہد عظیم نے پر زور الفاظ میں بھارت کے اس عمل کی مذمت کی آخر میں پرنسپل نے قرار داد مذمت پیش کی اور تمام شرکا نے ہاتھ کھڑا کر کے اس کو متفقہ طور پر منظور کیا اور قرار داد میں کہا گیا کہ بھارتی حکومتی پارٹی کے ارکان نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مسلمانوں کی دل آزاری کی جس پر وہ پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگیں میڈیکل کالج کی قرآن سوسائٹی کے طلبا و طالبات کی طرف سے ایک واک کا انتظام کیا گیا اور آخر میں حاجی عبدلوہاب عطا ری نے مسلم اُمّہ کے اتحاد اور بقا کے لیے دعا کروائی

Comments (0)
Add Comment