راجہ مہتاب اشرف کے اعزاز میں سول سوسائٹی دھیرکوٹ کی جانب سے کمیونٹی ہال میں استقبالیہ

دھیرکوٹ (نمائند ہ خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یوجے ) کے مرکزی نائب صدر راجہ مہتاب اشرف کے اعزاز میں سول سوسائٹی سب ڈویژن دھیرکوٹ کی جانب سے کمیونٹی ہال میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج دھیرکوٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ مہتاب اشرف تھے۔پروگرام کی میزبانی متحدہ آزادی فورم کے کنونیئر راجہ ارشد نے کی۔تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ افتخار ایوب،راجہ عابد علی عابد،راجہ یونس انقلابی،مولانا عثمان وحید فاروقی،راجہ سرفراز احمد،صدر تاجر ایسوسی ایشن دھیرکوٹ راجہ عطامحمد،راجہ مسعود ،ثاقب اخترعباسی،راجہ طفیل عجائب،ناصر عبداللہ،راجہ عدنان ،مشرف فیض ،راجہ کاشف ،راجہ نیئراشراف،راجہ فداحسین اوردیگرنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ مہتاب اشرف نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتاہے،ہم ہمیشہ کی طرح کمیونٹی کے مسائل کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کوسامنے کے لئے اپنا کرداراداکریں گے ،اس کے علاوہ صحافیوں کی استعداد کارمیں اضافہ کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔راجہ مہتاب اشرف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے،ہم تحریک آزادی کواجاگرکرنے کے لئے اپنے حصے کاکرداراداکریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرتقریب پروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات نے کہا کہ راجہ مہتاب اشرف ہمیشہ عوام کے مسائل کواجاگرکرنے میں مصروف رہتے ہیں،میں نے ایسی شخصیت پہلے کبھی نہیں دیکھی،یہ ہمیشہ متوسط طبقے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں،تقریب میں شامل تمام افراد نے راجہ مہتاب اشرف کو پی ایف یوجے کانائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر عجائب نے انجام دیئے۔

Comments (0)
Add Comment