یواے ای (بیوروپوٹ) دوسر ا حاجی فرید مرحوم و شہداء جگلڑی آل آزادکشمیر اینڈ ساگری اوپن والی بال ٹورنامنٹ 31,30,29 جولائی کو گرلز ہائی سکول جگلڑی میں کھیلا جائے گا ان خیالات کا اظہار والی ٹورنامنٹ کے آرگنائز راجہ وقار صیاد نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں آزادکشمیر سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیں انھوں نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا الحمداللہ تما انتظامات مکمل ہیں یہ ہر سال بہت بڑا ایونٹ ہوتا ہے اور انشااللہ اس سال مذید اس میں بہتری لاہیں گے انھون نے کہاکہ کھیل ایک صحت مند سرگرمی ہے اس طرح کے ایونٹ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے ہاں بڑا ٹیلنٹ ہے نوجوانوں کے اندر صلاحتیں ہیں بس ان کو موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انھوں نے کہاکہ کسی بھی صحت مند معاشرہ کے لیے کھیل ایک ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس طرح کے کھیلولوں سے ایک تو انسان صحت مندرہتا ہے اور دوسرا ایک دوسرے سے تعلقات میں بہتری آتی ہے انھوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں شامل تما م ٹیموں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے ٹورنامنٹ کو اتنظامیہ سے ہٹ کر ٹیمیں ہی شرکت کر کے کامیاب کرتی ہیں انھوں نے کہاکہ ہم نے سب ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے شیڈول ٹورنامنٹ قواہین سے اگاہ کر دیا ہے امید ہے انشااللہ سب ٹیمیں اس پر عمل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے میں اپنا کردارا دا کریں گے