تراڑکھل ( تحصیل رپورٹر )صدرِ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بجٹ کے لیے آزاد حکومت کے وزراء کی جانب سے وفاق کو بلیک میل کرنا اور اس کے لیے مقبوضہ کشمیرمیں نریندر مودی کے پیکج کی مثال دینا عمران خان کے مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے جو ہر معاملے میں مودی کی مثالیں دے رہا ہے کیونکہ مودی کے برسر اقتدار آنے میں عمران خان کی دعائیں بھی شامل ہیں جو شخص کشمیریوں کے قاتل اور انڈیا میں مسلمانوں کے کے قاتل کے برسر اقتدار آنے کے لیے دعا کرتا ہو اس کا ایجنڈا ہی افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور ملک کو توڑنے کی خواہش ہے اور عمران خان سمجھتا ہے کہ افواجِ پاکستان کی موجودگی میں دشمن کا ایجنڈا پورا نہیں ہو سکتا اس لیے افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کے رہنما سردار یعقوب خان مرحوم کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں دو افکار رکھنے والوں کا مقابلہ ہے ایک سوچ وہ ہے جو پاکستان تحریک انصاف نے نریندر مودی کی اپنا رکھی ہے اور ایک سوچ یہ ہے جو سردار یعقوب خان مرحوم جیسے عظیم کارکنان نے اپنا رکھی ہے اور وہ سوچ ہے کو چیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پاکستان کھپے اس موقع پر ممبر اسمبلی نبیلہ ایوب سابق وزیر سردار عابد حسین عابد رئیس انقلابی سردار گلنواز ڈپٹی کسٹوڈین دربار عالیہ نیریاں شریف صاحبزداہ پیر نورالعارفین اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ سردار یعقوب خان مرحوم جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کی پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان سے وابستگی ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ سردار یعقوب خان پاکستان پیپلز پارٹی کی پہچان تھے انہوں نے پارٹی سے وابستگی آخری سانس تک نبھائی پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے ایسے کارکنان پر فخر ہے اور ایسے ہی لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے اللہ پاک ان کہ درجات بلند فرمائیں۔
دربار عالیہ نیریاں شریف صاحبزداہ پیر نورالعارفین کی خصوصی شرکت .
پروگرام کے اختتام صاحبزادہ پیر نورالعارفین نے خصوصی دعا کی