سیور تا رتنوئی، جبڑ کوٹلہ، سربگلہ، ڈمہ، ڈھل قاضیاں تا خواجہ۔کہلاں موری نیزہ گلی روڈ کی ری کنڈیشن کی جائے‘خالد زمان میر

یواے ای (بیورورپورٹ) سیور تا رتنوئی، جبڑ کوٹلہ، سربگلہ، ڈمہ، ڈھل قاضیاں تا خواجہ۔کہلاں موری نیزہ گلی روڈ کی ری کنڈیشن کی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یواے ای کے رہنما خالد زمان میر نے اپنے ایک بیان میں کیا انھون نے کہاکہ وزیر حکومت سردار میر اکبر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیور سے اوپر جو سڑک کی خستہ حالی ہے اس میں فوری طور پر تعمیر کا کام کرواہیں انھون نے کہاکہ ہماری روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے روڈ گاڑیا ں چلانے کے قابل نہیں ہے اگر ان علاقوں میں روڈ کی یہی حالت رہی تو آنے والے دنوں میں کوئی بھی حادثات ہو سکتے ہیں اس لیے ہم محکمہ شاہرات، ایکسن شاہرات لوکل گورنمنٹ کے ذمہ دارانہ اور وزیر حکومت سرار میراکبر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس روڈ کی ری کنڈیشن کرواہیں عوام سے کیے گے وعدے پورے کیے جاہیں عوام آج بھی سردار میراکبر خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں لیکن ہم اپنے اجتماعی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہمارے علاقوں کی تعمیر وترقی ہمارے لیے سب سے بڑی اور پہلی ترجیجی ہے انھوں نے کہاکہ ا ٓج کے اس جدید دور میں بھی ہماری سڑکوں کی یہ حالت ہے کہ وہاں انسان پیدل نہیں چل سکتا ہے اور گاڑیاں چلانا تو انتہائی مشکل کام ہے بلکہ اپنی اور عوام کی جانوں کے ساتھ خطرہ ہے اس لیے حکومت وقت کو فوری طور پر اس طرف توجہ دیتے ہوئے سٹر ک کی حالت بہتر کریں تاکہ کل کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جاسکے

Comments (0)
Add Comment