حکومت بجٹ پیش کرنے میں سنجیدہ نہیں‘بجٹ پر اپوزیشن سے تجاویز کا وعدہ بھی پور نہیں کیا‘لطیف اکبر

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے اپوزیشن سے بجٹ پر تجاویز لینے کا عندیہ دیا تھا لیکن ابھی تک ہمارے ساتھ بجٹ تجاویز پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ کشمیر ہمالیائی خطہ اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے بے روزگاری ختم کرنے کے لئے بجٹ میں اقدمات کرنا ہوں گے مظفرآباد اپنے وسائیل کو بڑھانے کے لئے اقدمات کرنا ہوں گےقائد حزب اختلاف نے ممبران اسمبلی کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سیاحت کے لئے پرکشش ڈسٹی نیشن ہے سیاحت کی ترقی کے لیے اقدامات بجٹ کا حصہ ہونا چا ہئیے کوئی سبز درخت نہ کاٹا جائے موسمیاتی تبدیلوں کی اثرات سے نمٹنے کے لیے یہ سب سے موثر طریقہ ہےانہوں نے کہا کہ استاتذہ کی کمی کو پورا کرنےلئے مقامی سطح پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو بالمقطع اعزازیہ پر سکولوں میں لگایابجائے‘گاڑیوں پر اخراجات کر کے قومیں ترقی نہیں کرتی صدر، سپیکر ، کیلئے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدنا مالیاتی وسائیل کا غلط استعمال ہےان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں مادری زبانوں میں نصاب تعلیم بنایا جائے مادری زبانوں کی ترویج کے لیے فنڈز مختص کئے جائیں انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم پچیس ہزار طے کی جائے تجوید القران ٹرسٹ کے قاری صاحبان کو گیارہ ہزار تنخواہ دینے اس مہنگائی دور ظلم ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حکومت آزاد کشمیر نے پاکستان کی مرکزی حکومت کے اعلان کردہ اضافے کے مطابق اضافہ کرے

Comments (0)
Add Comment