سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارش اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارش اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ‘حالیہ بارش و برفباری کے دوران وادی جہلم میں مکان گرنے سے دو افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ‘طوفانی بارشوں سے مجموعی طور پر ترپن مکان تباہ ہوئے جن میں سے ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ‘برفباری کے باعث کشمیر اور کے پی کے کی سرحد نوری ٹاپ پر سات سو تیس بکریاں ہلاک ہوئیں ‘نیلم کے باقی الپائن پاسچرز چراگاہوں سے نقصانات کا تخمینہ آنا ابھی باقی ہے

Comments (0)
Add Comment