خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو19سال قید کی سزا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)فوجداری عدالت آٹھمقام نےخاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے ہر19سال قید اور آٹھ ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔مجرم سنٹرل جیل مظفرآباد منتقل جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک سال کی سزا کاٹے گا۔ وادی نیلم کے علاقہ نگدر میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم صفدر ولد گل زمان کو فوجداری عدالت میں سول جج سہیل اسلم تحصیل قاضی سید عقیل احمد کاظمی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم صفدر کو 19سال قید اور8ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔پولیس کی طرف سے مقدمہ کی پیروی پی ڈی ایس پی ہدایت اللہ راٹھور،پی آئی مشتاق احمد بٹ نے کی۔ مجرم کو عدالت کےحکم پر سنٹرل جیل مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال کی سزا کاٹنا پڑے گی۔

Comments (0)
Add Comment