یاسین ملک کی رہائی کیلئے لبریشن فرنٹ کا احتجاج ‘دومیل پل پر دھرنا ‘110گرفتار

مظفرآباد( وقاص کاظمی سے) جموں وکشمیر لیبریشن فرنٹ کی کال پر آزادکشمیر کے مخلتف علاقوں سے مارچ کرتے ہوئے مظفرآباد پہنچنے والے مظاہرین نے یو این مبصر مشن کے قریب دومیل پل پر رات کے اندھیرے میں اسوقت دھرنا دیا جب وہ یہ مطالبہ کر رہے تھی کہ اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی براہ راست آ کر ان سے احتجاجی یاداشت وصول کرے لیکن مظفرآباد انتظامیہ نے انہیں مرکزی شاہراہ خالی کر کے ایک جانب دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرنے کو کہا لیکن معاملہ تلخ کلامی سے شروع ہو کرآنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج تک جا پہنچا

جس کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ 110 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں رات مظفرآباد کے مخلتف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔اگلے روز مظاہرین نے یو این مبصر مشن کو اپنی احتجاجی یاداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسیر حریت رہنما یاسین ملک کو رہا کیا جائے اقوام متحدہ کشمیری عوام کو انکا پیدائشی اور بنیادی حق, حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے بھارت کی جانب سے زیر قبضہ علاقے میں کشمیریوں ماورائے قانون مقدمات اور گرفتاریوں کا نوٹس لے۔انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کیے گیے مظاہرین کی رہائی کے لیے جے کے ایل ایف کی قیادت اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment