راجہ افتخار ایوب نے ترقیاتی فنڈز کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا اعلان

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ افتخار ایوب خان نے ترقیاتی فنڈز کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دھیرکوٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے مظاہرے سے راجہ یونس انقلابی, مولانا عثمان وحید فاروقی، راجہ فیصل آزاد راجہ،راجہ توصیف آصف، ارشد خان، راجہ نواز خان راجہ طفیل عجائب، راجہ ماجد انور، راجہ افسر صارم راجہ فاروق ایوب ابرار احمد یاد اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ افتخار ایوب خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ گھی سیدھی انگلی سے نکلے۔ اگر نہ نکلا تو ٹیڑھی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ سردار عتیق حلقہ دھیرکوٹ کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں اور اگر اللہ نے کامیابی دی ہے تو اس حلقہ کے پسماندہ علاقوں پر برابر نظر رکھیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران ہم نے بلا تخصیص لوگوں کو ووٹوں سے نہیں تولا بلکہ جائز ضرورت کے پیش نظر ہم نے کاہنڈی کے اندر زیادہ منصوبے دیے۔ محدود وسائل کے باوجود حلقہ غربی باغ کے چپے چپے پر فنڈز فراہم کیے۔لیکں سردار عتیق نے جان بوجھ کر بعض علاقوں کے نظر انداز کیا جس سے عوام میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور عوام میں احساس ۔محرومی پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ہم زندہ حلقہ دھیرکوٹ کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ سردار عتیق اور میجر لطیف مل کر لوگوں میں احساس محرومی پیدا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت عوام میں جس قدر بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہو چکا ہے اس کے پیش نظر میں ایک ہفتے کے اندر دھیرکوٹ کی ساری جماعتوں کا اجلاس بلانے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس مناپلی اور نا انصافی کے خلاف منظم انداز سے تحریک شروع کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اندھوں کا گروہ ہے اور لوٹ مار کی انتہاء ہو رہی ہے۔سردار عتیق بھی اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔ ان کے سامنے بند باندھنا ضروری ہے۔ ہم کسی صورت عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔مظاہرین نے کہا کہ سردار عتیق خان نے جان بوجھ بعض علاقوں کو نظر انداز کیا اور عوام کے ساتھ ذیادتی کی حلقہ غربی باغ میں صحت بجلی اور سڑکوں کے مسائل اس قدر ہیں۔ کہ حلقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گیے تو ذمہ دار سردار عتیق اور میجر لطیف خلیق ہیں۔

Comments (0)
Add Comment