کشمیر متازعہ علاقہ‘ عالمی طاقتیں جی 20 ممالک کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکیں‘چوہدری یاسین

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متازعہ خطہ ہے عالمی طاقتیں جی 20 ممالک کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکیں ۔ٹی وی جرنلسٹ آفس آزادکشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کا اجلاس کروانا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ خطہ ہے اور بھارت کا حصہ نہیں انہوں نے کہا کہ میں یونائیٹڈ نیشن, یورپی یونین سمیت دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو ایسے اقدامات کرنے سے روکیں۔حریت رہنما یاسین ملک کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے ساری زندگی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی کی جد و جہد کی بھارت نے جھوٹے مقدمات کے ذریعہ انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔آزادکشمیر میں حکومت اور اپوزیشن میں شدید تناو کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں پیسہ کے بل بوتے پر سردارتنویر الیاس نے حکومت قائم کی یہ کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی ۔

Comments (0)
Add Comment