دھیرکوٹ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی نئی تنظیم سازی کا مسلم لیگ ن حلقہ دھیرکوٹ کے کارکنان نے خیر مقدم کیا ہے اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں راجہ افتخار ایوب ،صدر مسلم لیگ ن راجہ اشراف خان، راجہ عابد علی عابد، راجہ طارق اشرف خان، راجہ خان افسر خان، راجہ نئیر اشراف خان، سردار جنت حسین عباسی، راجہ جہانگیر خان، راجہ ذہیب خان، راجہ راوف خان، راجہ ارشاد خان مکھیالہ، زاہد عباسی، عبدالخالق عباسی، مسرور عباسی، خالد عباسی، قاری صیاد فاروقی، راجہ رخسار خان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے نو منتخب صدر شاہ غلام قادر، سنئیر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کو مبارک باد دی اور کہا کہ نو منتخب عہدیداران آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور میاں نواز شریف کے بیانیہ کے فروغ کے لیے بھر پور کردار اداء کریں گے۔ لیگی رہنماوں نے نو منتخب عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔