دھیرکوٹ (نمائندہ خصوصی ) جموں و کشمیر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) آزاد کشمیر کی مرکزی باڈی تشکیل دے دی گئی۔ اس حوالے سے باضبطہ نوٹیفیکشن پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے جاری کردیا۔ حلقہ ایل اے چودہ غربی باغ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر پی ایس ایف غربی باغ سردار اویس عباسی پی ایس ایف آزاد کشمیر کی مرکزی باڈی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ریکارڈ نامزد۔ انکی اس شاندار کامیابی پر ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سردار افراز عباسی،سردار رفاقت عباسی،راجہ انظار،یاسر حنیف،منصور عباسی سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی موصوف کو مبارکباد۔ اس موقع پر نمائندہ سٹیٹ ویوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں محترمہ فریال تالپور انچارج کشمیر آفئیرز، صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور، چوہدری ریاض، صدر آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری پرویز اشرف،سردار ضیاء القمر چیف آرگنائزر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر، سید بازل نقوی ممبر اسمبلی، صاحبزادہ ذوالفقار صدر سوشل میڈیا،سردار افراز عباسی ممبر سی ای سی سردار شکور صدیق اور ریحان سلیم ممبر آرگنائزنگ کمیٹی کا جنہوں نے مجھ ادنی کارکن پر اعتماد کرتے ہوئے پی ایس ایف میں اہم ذمہ داری سونپی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ پی ایس ایف کو آزاد کشمیر کی سب سے بڑی اور منظم طلبہ تنظیم بنائیں گے۔ پی ایس ایف پارٹی قیادت کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔