مظفرآباد( وقاص کاظمی) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ نوسیری چھکڑ نکہ کے مقام پر بارات لے کر آنے والی کار حادثہ کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔ حادثہ کے وقت کار میں دولہا دولہن سمیت نو افراد سوار تھے۔کارحادثہ کے نتیجہ میں دولہن سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دولہا اور گاڑی میں سوار دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا,جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنجگراں میر مزمل کے مطابق حادثہ گیارہ بجے کے قریب پیش آیا حادثہ میں جاں بحق افراد کی پہچان سفینہ لطیف(دولہن), آمنہ, شگفتہ اور ندیم ( ڈرائیور) کے ناموں سے ہوئی جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد اویس ( دولہا), ایمل, آئمہ, انشا اور نور کے کو زخمی حالت میں ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔میر مزمل کے مطابق حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔