سینئر مدرس راجہ فاروق ریٹائرڈہوگئے‘سیاسی وسماجی شخصیات کا خراج تحسین

رنگلہ(راجہ محمد سجاد خان )سنئیر مدرس راجہ محمد فاروق خان اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر رئٹائرڈ ہوگے .سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی کا راجہ محمد فاروق خان کو سروس کی تکمیل کے بعد رئٹائرڈ منٹ پر مبارک باد اور کہا کہ راجہ محمد فاروق خان نے محکمہ تعلیم میں بہترین خدمت پیش کی اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا .راجہ محمد فاروق خان نے محکمہ تعلیم میں بطور جونئیر معلم تعیناتی ہوئی انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات پیش کی جبکہ تدریس کے ساتھ سپورٹ میں بھی بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا جن میں مختلف تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا جس میں راجہ شفیق شہید ہائی سکول کٹکیر میں ان کی بے مثال خدمات ہیں .اس موقع پر راجہ محمد فاروق خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں اپنی بساط کے مطابق خدمات دیں کمی کوتاہی بھی ہوگی لیکن ہم نے کوشش کی ہم انشااللہ اب بھی اپنے تجربات کی روشنی میں معاشرے میں اپنے کردار ادا کریں گے .اس وقت تعلیم کے ساتھ تربیت کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے معلم اور محکمہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

Comments (0)
Add Comment