آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کا 15اکتوبر 2022تک بلدیاتی انتخابات کرانے کاحکم

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے اس سال پندرہ اکتوبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کاحکم دے دیا الیکشن کمیشنمرحلہ وار انتخابات کے بجائے پورے آزاد کشمیر میں ایک ہی روز بلدیاتی انتخابات کرائے، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کا دوران سماعت حکم ‘آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے ا س سے پہلے تیس اگست تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا تھا ‘حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے جنوری تک مزید مہلت دینے کے استدعا کر رکھی تھی ‘آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے آج سیکرٹری الیکشن کمشن اور ایڈوکیٹ جنرل کو طلب کر رکھا تھا مظفرآباد کورٹ نے حکومت کو جنوری کی بجائے پندرہ اکتوبر تک مہلت دے دی مظفرآباد حکومت الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ وسائل، ایک ہفتے کے اندر مہیا کرے عدالت کی حکومت کو ہدایت مظفرآباد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری سردار غضنفر خان عدالت میں پیش ہوئےمظفرآباد حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار عدالت میں پیش ہوئے آزاد کشمیر میں گزشتہ اکتیس سال سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا ‘ اس سے پہلے الیکشن کمشن نے آزاد کشمیر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز حکومت کو دے رکھی تھی ‘الیکشن کمیشن نے لوکل باڈیز ایکٹ میں بھی ضروری ترامیم کے لئے حکومت کو تحریر کر رکھا ہے جس پر ابھی تک قانون سازی مکمل نہیں ہو سکی زرائع الیکشن کمیشن ‘سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے لئے یونین کونسل کی سطح پر دس ہزار کی آبادی پر ایک وارڈ بنانےکا بھی حکم دے رکھا تھا مظفرآباد آزاد کشمیر کے کئی اضلاع میں تین تین ہزار ووٹ پر بھی وارڈز کی حلقہ بندیاں کرنے کی شکایات موصول ہو ئی ہیں زرائع الیکشن کمیشن ‘کم ووٹوں پر وارڈز کی حلقہ بندیوں سے کونسل کی سطح پر کم ووٹ والی سیاسی جماعتوں کے ممبران کو بھی زیارہ ووٹ والے امیدواروں کے مقابلے میں بلدیاتی اداروں کے سربراہی ملنے کا راستہ ہموار ہوگا

Comments (0)
Add Comment