وزیراعظم آزاد کشمیر کی ریاست کے محب وطن لوگوں کے خلاف زبان درازی کے خلاف احتجاج کرنے والےشہری گرفتار

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)
بجلی کے بلات میں ناجائز ٹیکسز آٹے پر سبسیڈی کی بحالی کے حوالے سے چلتی تحریک میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی ریاست کے محب وطن لوگوں کے خلاف زبان درازی کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے
گرفتار شدگان میں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر صمد شکیل
نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما رہنما جاوید جان انجمن تاجران بیڑیں کے صدر حمید شیخ انجمن تاجران تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم مشتاق اسد رزاق سمت درجن لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ریاست اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہے اور بنیادی حقوق کی ڈیمانڈ کرنے والوں پر دہشت گردی کے پرچے دیے گے ہیں
بعد ازاں اسیران کی رہائی اور مطالبات کے حق میں آج پاک گلی میں مظفرآباد شاہراہ کو بند کرنے کی کال دی گئی تھی جس کا ناکام کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری صبح چار بجے پاک گلی اور چپھڑابن کراس کے مقام پر لگا دی گئی
پولیس نے مظاہرین پر سٹیٹ فائر مارے اور مظاہرین کو منتشر کیا ایک نوجوان کو گولی لگی اور درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا
اب یہ تحریک عوامی پرتوں کے اندر جا پہنچی ہے
انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ریاستی حکومت بجائے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کے انکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

Comments (0)
Add Comment