کشمیر پرئمیئر کرکٹ لیگ سیزن 2 کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ایونٹ کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کا کرکٹ سٹیدیم کا دورہ تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا
آئندہ 2 روز میں آزادکشمیر کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا
سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیر ظہیر الدین قریشی کی سٹیڈیم دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیر ظہیر الدین قریشی کی سٹیڈیم دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیر پریمیئر لیگ شہزاد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول آئندہ دو روز میں جاری کر دیا جائے گا،بھارتی لابی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف کام کرنا ایجنڈہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھرپور انداز میں شائقین اس ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے،
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ کا کشمیر پریمیئر لیگ کروانے میں بہت اچھا مددگار کردار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی طرز کی کرکٹ کے مواقع میسر آ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی بڑے کرکٹ کے نام مظفرآباد سٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیر پریمیئر لیگ شہزاد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Comments (0)
Add Comment