کے پی ایل، میرپور رائلز کی ہوم گراؤنڈ پرشاندارلاچنگ

لیگ کشمیریوں کیلیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ہیڈکوچ عبدالرزاق

ٹرافی اٹھائیں گے اورمیرپور میں جشن منائیں گے، اونر عبدالواجد

کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے فرنچائز نے کمر کس لی۔۔ لیگ کی سب سے متحرک فرنچائز میرپور رائلز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میرپور میں لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب سجائی۔۔ ہیڈکوچ عبدالرزاق، فاسٹ بولر سلمان ارشاد، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن آصف فریدی، چیئرمین عبدالواجد، چیف ایگزیکٹیو نجیب اللہ نے شرکت کرکے چار چاند لگائے۔۔

تقریب سے خطاب میں میرپور رائلز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم سے منسلک ہوںَ۔
کشمیرپریمیئرلیگ یہاں کے لوگوں کیلیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔۔۔ ہمارا اور ہماری فرنچائز کا مقصد کشمیری کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔۔۔ امید ہے میرپور کی ٹیم لیگ میں اچھا پرفارم کرے گی۔۔

میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد نے کہا۔۔ میرپور رائلز کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں جتنا بھی ٹیلنٹ ہے اسے سامنے لائیں گے اور قومی ٹیم تک پہنچائیں گے۔۔۔ انشااللہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔ ہم مظفرآباد میں ٹرافی اٹھائیں گے اور اس میرپور لاکر بھرپور جشن بھی منائیں گے۔۔۔ میرپور کے نوجوانوں کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔۔۔

سی ای او میرپور رائلز نجیب اللہ کا کہنا تھا۔۔ میرا تعلق سوات سے ہے لیکن لوگ مجھے میرپور کا سمجھتے ہیں۔۔ کشمیرپریمیئرلیگ کیلیے بہت پرجوش ہیں،، ہم نے اچھی ٹیم بھی منتخب کی ہے۔۔۔ میرپور کے لوگوں کی بھرپور سپورٹ چاہیے۔۔

کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز دس اگست سے مظفرآباد میں وگا۔۔ میرپور رائلز کی ٹیم نئی منیجمنٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

Comments (0)
Add Comment