جدہ(نمائند ہ خصوصی)JKNSF کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل یاسر حنیف، پیپلز ریوولیشنری فرنٹ سعودی عرب کے رہنما کاشف عباس نے پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں لوڈ شیڈنگ، مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسز، ٹورازم اتھارٹی کے قیام کے نام پر آئینی ترامیم کے خلاف جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے اور مفت بجلی فراہم کی جائے. انہوں نے حالیہ تحریک کے دوران احتجاجی مظاہرین پر تشدد، جعلی مقدمات اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے.اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وسائل کی لوٹ مار بند کی جائے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں. کشمیر میں بجلی کی پیداوار پر پہلا حق وہاں کے رہنے والے لوگوں کا ہے. 3000 میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے والے خطے میں 350 میگا واٹ بجلی فراہم نہ کرنا اس خطے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے. کشمیر کے طلبا، نوجوان اور عوام موجودہ سرمایہ داری نظام اور گماشتہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کو منظم کریں. JKNSF کشمیر میں ابھرنے والی ہر تحریک میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی.ان خیالات کا اظہار ین تیس ایف کے سابق سیکرٹری جنرل یاسر حنیف, کاشف عباس, مجیب گلزار,راحیل رشید, کاشف رشید, اخلاق رحیم,ارمان اور دیگر نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔