پندرہویں ترمیم ہماری آزادی سلب کرنے کیلیے آچکی ہے ۔مولانا سلیم اعجاز

رنگلہ (نمائندہ خصوصی),
پندرہویں ترمیم ہماری آزادی سلب کرنے کیلیے آچکی ہے ۔مولانا سلیم اعجاز
محرم الحرام کا پیغام ہے کہ درست قیادت کا انتخاب کیا جائے مولانا عثمان وحید فاروقی
مدارس اسلامیہ نے قوم کو دین دار لوگوں کی کھیپ دی ہے ۔عبدالصبور مدنی

جامعہ مصباح القرآن باڑیاں کے زیر اہتمام ایک روزہ عظمت قرآن کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں چار بچوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا علماء کرام سول سوسائٹی کے نمائندگان کی طرف سے حفاظ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی مدرسے کی انتظامیہ کی طرف سے بچوں کے سر پردستارفضیلت سجائی گئی ان کے گلے میں ہار ڈال کر کائنات کی سب سے بڑی ڈگری حاصل کرنے کے اعزاز پر ہدیہ تبریک پیش کیا گیا ۔
کانفرنس میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز صاحب مولاما عبدالصبور مدنی مولانا عثمان وحید فاروقی مولانا شمس العارفین مولانا عامر نیاز عبدالجبار حیدری جناب عطاء الرحمن ہاشمی مولانا راشد ودیگر نے شرکت کی ۔
کانفرنس سے شیخ الحدیث صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے بچوں کو دینی اور عصری دونوں طرح کی تعلیم دیں لیکن یاد رکھیں اولاد کی وہ تعلیم درست ہوگی جو وحی الہی کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے آنے والا منظرنامہ درست نہیں ہے پندرہویں ترمیم ریاست کی شناخت ختم کرنے کا عملی کام ہے ہر ذی شعور کا سنجیدگی اختیار کرنا چاہیے جب یہ منظور ہوجائے گی تو ہمیں آزادی کا اندازہ ہوگا۔
مولانا عبدالصبور مدنی نے کہا وفاق المدارس سے ہر سال 90ہزار کے لگ بھگ حفاظ کرام تیار کرکے دیتے ہیں عوام الناس کو چاہیے ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
مولانا عثمان وحید فاروقی نے کہا یکم محرم شہادت عمر فاروق ہے اور دس محرم شہادت حسین کا ہے ان دونوں محترم شخصیات کی شہادت سے پیغام ملتا ہے عدل وانصاف پہ مبنی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور باطل نظام کو ٹھکرا کر حقیقی معنوں میں اہل اور صحیح قیادت کا انتخاب کیا جائے ۔

Comments (0)
Add Comment