یواے ای (بیورورپوٹ) پاکستان تحریک انصاف یواے ای کے رہنما خالد زمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں وزیر حکومت سردار میر اکبر خان کا یونین کونسل خواجہ رتنوئی کے نوٹیفکیشن کے بعد پہلی بار رتنوئی ڈمہ آمد پر اپنی طرف سے اہلیان نے ڈمہ رتنوئی کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں سردار میر اکبر خان نے 1/2 کلومیٹر روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور موقع پر باقی 1/2کلو میٹر کا پیچ ورک آرڈر جاری کیا جس کے لیے اہلیانِ ڈمہ جن کا تعلق حکمران جماعت اور اپوزیشن سے ہے سب سردار میر اکبر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے کہا بہت ہی مختصر سی کال پر عوام علاقہ شمالی باغ رتنوئی سے کثیر تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ان سب احباب کا بھی میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انھون نے کہاکہ سردار میراکبر خان نے تعمیر وترقی کا جو بیڑہ اٹھا یا ہے انشااللہ اس میں سرخرو ہیں حلقہ کے اندر بلا تفریق عوام کے کام ہورہے ہیں اپوزیشن جماعتیں بھی یہ بات مانتی ہیں کہ اس وقت سردار میر اکبر ہی واحدلیڈر ہیں جو شرقی کے عوام اور خاص کر کے یونین کونسل رتنوئی کے مسائل حل کرسکتے ہیں انھو ں نے کہاکہ سردار میراکبر خان نے کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہو ن نے عوامی محرومیوں کو ترجیجی بنیادوں پر حل کر کے عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی انشااللہ یونین کونسل رتنوئی سے بہتر ین نمانیدوں کا انتخاب کریں گے سردار میراکبر کان کی قیادت میں بھاری اکثیریت سے کامیابی حاصل کریں گے