عمران خان نے مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کا سودا کیا‘چوہدری یاسین

پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام صدر پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب

شارجہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام صدر پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی علی زرداری کی 67ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب دوبئی میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ عمران خان نے مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کا سودا کیا آزاد کشمیر میں پیسے کے بل بوتے پر ایک شخص نے اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروائی آصف علی زرداری نے اپنی بہترین سیاسی بصیرت سے پاکستانی سیاست کا نقشہ ہی بدل دیا

اس وقت پوری پاکستانی سیاست آصف علی زرداری کے گرد گھوم رہی ہے پاکستان کی طرح جلد آزاد کشمیر سے بھی اس نا اہل ٹولے کا صفایا ہوگا

کشمیری عوام پر نااہل اور نکمے لوگوں کو مسلط کیا گیا جلد ان سے چھٹکارہ حاصل کریں گے میرے خلاف جعلی ایف آئی آر کاٹی گئی مخالفین کو ہر دور میں منہ کی کھانا پڑی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی بھارت نے کشمیرئ عوام پر ظلم کے پھاڑ توڑ دیے ہیں عالمی برادری کا ان مظالم پر خاموش رہنا لمحہ فکریہ ہے عمران خان نے بھارتی اقدامات پر خاموشی اختیار کی اور کشمیر کی شناخت مٹانے میں مودی کا ساتھ دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی گلف سردار جاوید یعقوب اور نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس پر عوام اعتماد کرتی ہے ہے آنے والے دور میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی

تقریب سے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی گلف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی حافظ طارق محمود،گلف کے صدر میاں منیر ہنس سینئر نائب صدر

پی وائی او فاروق بانیاں ،پی وائی او گلف کے رہنما انوار چوہان ، عبد الواحد سلطانی ، خواتین ونگ یو اے ای کی نائب صدر نے خطاب کیا تقریب میں پیپلز پارٹی یو اے ای پی وائی او خواتین ونگ سمیت متحدہ عرب مقیم پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب میں گلف گروب کے چئرمین سردار شبیر نے خصوص طور پر شرکت کی تقریب کے دوران جیو بھٹو جیو بلاول جیو آصف علی زرداری اور وزیر اعظم چوہدری یسن کے نعرے بھی لگائے ۔

Comments (0)
Add Comment