شہدائے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کا 6ستم کو یوم دفاع بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )شہداے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر شہداے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کیپٹن راجہ میرافسر خان ہوا جبکہ اجلاس میں سرپرست اعلی شہداے اسلام ٹرسٹ رنگلہ راجہ محمد نذیر خان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں ٹرسٹ کے ذمہ داران کے علاوہ سول سوسائٹی سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت اس موقع پر اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ وقار نذیر .صدر مسلم کانفرنس یوسی رنگلہ راجہ خورشید حمید .صدر مسلم لیگ ن یوسی رنگلہ راجہ اعجاز نذیر .رہنما پیپلزپارٹی راجہ یونس انقلابی صدر تحریک انصاف رنگلہ رصوبیدار راجہ رشید خان . راجہ واجد علی خان .صوبیدار سلیم خان.جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی رنگلہ راجہ تاج افسر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ امتیاز آزاد شاہین.راجہ عبدالحفیظ خان حوالدار الطاف خان .سنیر نائب صدر مسلم کانفرنس راجہ عبدالخالق .سیکرٹری مالیات جماعت اسلامی رنگلہ راجہ شوکت خان راجہ انور خان .راجہ بشارت خان .حاجی راجہ جاوید خان اور دیگر سابق فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور رنگلہ کے شہدا کی یاد میں ایک پروقار تقریب چھ سمتبر کو یادگار شہدا رنگلہ میں منعقد ہوگی پروگرام شیان شان منانے کے لیے بھرپور کوشش کی جاے گی .اس حوالے اہم سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سول سوسائٹی سابق فوجی شہدا کے ورثا سمیت اہم شخصیات اس تقریب میں خصوصی شرکت کریں جبکہ پروگرام کو حتمی شکل دینےکے لیے مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جاے گا .اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ محمد نذیر خان کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر یوم دفاع کو شیان شان منانےکے لیے شہداے اسلام ٹرسٹ کےپلیٹ فارم سے بھرپور پروگرام کیاجاےگا اس پروگرام میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت عسکری حکام سول سوسائٹی مذہبی شخصیات سمیت زندگی کےہر شعبے سے تعلق رکھنے والےاہم لوگ شرکت کریں گے ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور تمام مہمانوں کو اپنی روایات کے مطابق خوش آمدید کہیں گے .یہ دن ہمارے لیے اہمیت کا حامل جہاں ہم یوم دفاع پاکستان منا رہے وہیں آزادکشمیر کے اس علاقے رنگلہ جو شہیدوں غازیوں کی سرزمین ہے یہاں پر شہیدوں غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جاے گا .اس علاقے کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے ایک سو سے زائد شہدا نے وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا .اس موقع پر کیپٹن راجہ میرا افسر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فوجی شہیدوں غازیوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے شہدا اسلام ٹرسٹ رنگلہ اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوے یہ تقریب منعقد ہوگی .اس حوالہ سے سول سوسائٹی تاجر برداری سمیت تمام لوگوں کا تعاون مثالی رہا ہے اور اسی تعاون کی وجہ سے یہاں تاریخ ساز تقریبات کا انعقاد ہوا اور ایک بار اسی روایت کو آگے جاری رکھیں گے .اجلاس میں شرکاء نےپروگرام بارے اپنی راےکا اظہار کیا

Comments (0)
Add Comment