ارجہ(نمائندہ خصوصی)
اِسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ میں میٹرک کے سالانہ نتائج اور سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے مختصر تقریب منعقد کی گئی۔ شاندار نتائج دینے پر سیاسی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کا پرنسپل راجہ نعیم انور اور جملہ سٹاف کو مبارکباد۔اسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ کی طالبہ عطبہ منور نے 1059 نمبرات لے کر علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر نمایاں طالبات میں طیبہ جبار 1054،طوبہ محمود 1032 صائم الیاس 1029 انوشہ شبیر 1016 اویس لقمان 997 اور شاہد محمود نے 991 نمبرات حاصل کیے۔تقریب سے پرنسپل ادارہ راجہ نعیم انور،وائس پرنسپل ادارہ ہذا راجہ اشفاق احمد خطاب کیا۔اپنے خطاب میں پرنسپل راجہ نعیم انور،راجہ اشفاق احمد نے بہترین کاکردگی پر جملہ سٹاف اور طلبہ و طالبات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ کی طرح بہترین نتائج دیے ہیں۔اس علاقے میں آج اگر مقابلے کا رجحان ہے تو اس کا سہرا بھی اسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ کے اس سٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود انتہائی جاں فشانی،محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کیے۔ایک وہ وقت بھی تھا جب یہاں پر صرف یہ پوچھا جاتا تھا کہ کتنے طلبہ و طالبات فیل ہوئے لیکن اللّٰہ کے فضل و کرم سے اسلامیہ سائنس کالج کی دن رات کی محنت کے بعد آج یہاں پوزیشن اور اے پلس نمبرات کا مقابلہ ہے۔آج ہم سب کے لیے بے حد خوشی کا دن ہے کہ ہم نے نہ صرف سو فیصد (%100) نتائج دیے بلکہ (%80)طلبہ و طالبات نے اے پلس (+A) گریڈ لیا۔نئی نسل کی بہترین اور جدید طرز پر تعلیم و تربیت ہمیشہ سے ہماری ترجیہی رہی ہے۔ طلبہ و طالبات نے نے تاریخی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے تاریخی کامیابی پر جشن منانے کے بجائے اس کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی۔جس میں جملہ سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقریباً دس ہزار (10000) سے ذائد رقم جمع کی گئی۔