رنگلہ (نمائندہ خصوصی )
سیلاب متاثرین کی آزادکشمیر سے امداد کا سلسلہ جاری .اس حوالہ سے نیوسحر فاونڈیشن آزادکشمیر کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے مظفراباد کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ لگاے امدادی کیمپوں میں روزمرہ کی اشیاء کپڑے بوٹ ترپال ادوایات کمبل سمیت لاکھوں روپےکا سامان جمع کیا گیا .نیوسحر فاونڈیشن کے چیرمین راجہ وسیم خان کی خصوصی ہدایت پر کٹکیر نیوسحر فاونڈیشن ریجینل آفس مظفرآباد شہر. اتراسی کھاوڑہ سمیت مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگاے جہاں پر لوگوں نے بھرپور تعاون کیا اورروزمرہ اشیاء خوردونوش اور دیگرسامان کی بڑی مقداد میں جمع ہوا جبکہ ادوایات خشک راشن بھی متاثرین سیلاب کے کیے جمع کیا .سامان لیکر نیوسحر فاونڈیشن کے وائس چئیرمین راجہ عاصم کی قیادت میں فاونڈیشن کا وفد سامان لیکر دیڑہ اسماعیل خان روانہ ہوگیا روانگی سے قبل راجہ عاصم زیب نے میڈیا کےساتھ گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ میں تمام اہلیان مظفرآباد بالخصوص کھاوڑہ کے َلوگوں اور پاکستان واورسیز مقیم کشمیریوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہم اللہ کا شکر ہے فاونڈیشن کے زیراہتمام عوامی تعاون سے لاکھوں روپے کا سامان جس میں کپڑے بوٹ کمبل ترپالیں خشک راشن ادوایات شامل ہیں اور ایک بڑی رقم بھی جمع ہوئی جس سےسامان خرید کر مٹاثرین میں تقسیم کیا جاے .راجہ عاصم زیب کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام احباب فاونڈیشن کے ذمہ داران رضاکاران اور دیگر کا مشکور ہوِں جن کےتعاون سے یہ امدادی کیمپ کامیاب ہوے چیئرمین نیو سحر فاونڈیشن راجہ وسیم خان کی ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کی مددکے ساتھ ان کی بحالی کے لیے بھی ہم اپنا کردار ادا کریں جس کے لیے جلد پروگرام لانچ کرنے کا ارادہ ہے .