ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

میرپور( لیڈنگ نیوز)ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر اور کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے آزادکشمیر کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے اور کشمیر کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیاصحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کر لیا گیا کشمیر پریس کلب میرپور میں کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے بانی صدر محمد عارف عرفی، صدر آصف رضا میر اور کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر ناصر رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں تنظیمیں آزادکشمیر میں الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی آزادکشمیر میں سیاحت کو پروان چڑھانے کیلئے سیاحتی مقامات کو کیمرے کی آنکھ سے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے متعارف کروایا جائے گا کھیلوں کی سرگرمیوں کو ناظرین تک پہنچا کر کشمیر کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں گے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے سمیت ماحولیاتی مسائل کو دور کرنے کیلئے خطہ کے عوام میں بیداری شعور کیلئے بھی خدمات سرانجام دینے پر اتفاق کیا گیاآزادکشمیر کی فن و ثقافت کو میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے لانے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الاقوامی میعار کے مطابق صحافتی خدمات کیلئے صحافیوں کو تربیتی مواقع فراہم کئے جائیں گے آزادکشمیر میں دنیا کے جدید رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافیوں کو ڈیجیٹل جرنلزم کے میدان میں مواقع فراہم کئے جائیں گے ریاستی صحافت میں اقدار، ساکھ، غیر جانبداری کو پروان چڑھایا جائے گاجدید دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ریاستی صحافت کی ترقی اور صحافیوں کی معاشی خوشحالی کیلئے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیدران ،ممبران کے علاوہ میرپور کے سینیئر صحافیوں نے بطور خاص اس ورکشاپ میں شرکت کی اور صحافیوں کہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کیلئے دونوں تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا سینیئر صحافتی قیادت حافظ مقصود، الطاف حمید راو، ظفر مغل، سجاد جرال نے بطور مبصر شرکت کی

Comments (0)
Add Comment