رنگلہ (نمائندہ خصوصی )چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے شہداے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی چھ ستمبر کو شہداے کو خراج تحسین ہیش کرنےکے لیےیادگار شہدا رنگلہ میں شہدا اسلام کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے .تقریب کےمہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر وممبرقانون ساز اسمبلی سردار عتیق احمد خان ہوں گےجبکہ تقریب میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی آزادکشمیر سردار تنویر انور خان.سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر .چیف آرگنائزر پیپلزپارٹی ضیاالقمر سمیت پاک فوج کےحکام سابق فوجی افسران سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی مذہبی شخصیات صحافی وکلاء بھی شرکت کریں گے اس حوالہ سے صدر شہداے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کپیٹن (ر) راجہ میرافسر خان نے میڈیا کو بتایا کہ پروگرام کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گی یے اس حوالہ سےمقامی سول سوسائٹی تاجر برداری کا شکریہ کہ ان کےتعاون سے آج کی پروقار تقریب منعقد کی جارہی .اس تقریب میں جہاں ہر شعبہ ہاے زندگی سےتعلق رکھنے والے زعماءکرام شرکت کریں گے اور پاک فوج کا دستہ یادگار شہدا میں سلامی پیش کرے گا .اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی گیں جبکہ اس پروگرام کو شیان شان بنانےکے لیے ٹرسٹ کے ذمہ داران اور سول سوسائٹی کا تعاون قابل تعریف ہے .اس موقع پر شہداء کے مزاروں میں چادریں بھی چڑھائی جائیں گی