وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماراجہ نثار علی خان (مرحوم) کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ارجہ(نمائندہ لیڈنگ نیوز)وزیرآعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماہ راجہ نثار علی خان (مرحوم) کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر ارجہ آمد۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے راجہ نثار علی خان (مرحوم)کے بھائی راجہ عارف خان اور بھتیجے سابق پی آر او برائے وزیراعظم راجہ تبارک علی خان سے اظہار تعزیت کی اور (مرحوم) کے ایصال ثواب اور بلندی دراجات کے لیے خصوصی دعا کی۔مرکزی رہنماہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار افتخار رشید،میڈیا کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم راجہ شیش خان،مسلم کانفرنسی رہنماہ سردار عبدالررشید چغتائی بھی و یگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ راجہ نثار علی خان ایک متقی اور پرہیز گار انسان تھے۔ساری زندگی عوامی جدوجہد میں گزاری۔مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہے۔وہ استقامت کا پہاڑ تھے۔ایسے سیاسی کارکن صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔(مرحوم)کی علاقے کے لیے سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment