پریف میر افضل درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل

رنگلہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی سیکرٹریٹ سوہاں ضلع کوٹلی سے پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر امیر افضل درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزادکشمیر میں شامل۔ جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ راجہ منصور خان کا کہنا تھا کے عمران خان کا حقیقی آزادی کا نعرہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی مقبول ہو گیا ہے۔ عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں سردار تنویر الیاس کی قیادت پی ٹی آئی آزادکشمیر میں کلین سویپ کرے گی۔ ہم اقتدار کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کے ملک امیر کی شمولیت کیوجہ سے حلقہ سہنسہ کو نئی طاقت ملے گی۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی اسرائیل ، مرکزی رہنما اخلاق رسول، بیرسٹر اسرار ملک، چوہدری فیضان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر راجہ منصور خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے جلد پھر پاکستان میں اقتدار میں ہوگی عوام عمران خان کے ساتھ ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے.آزاد کشمیر میں عمران کے ویژن کے مطابق حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے .تحریک انصاف کی آزادکشمیر کی حکومت کی کارگردگی تسلی بخش ہے جس کا مظہر یہ ہے کہ آج لوگ ہمارے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں

Comments (0)
Add Comment