راجہ فراز حنیف نے یونین کونسل کٹکیر سے ممبر ضلع کونسل کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

مظفرآباد ( لیڈنگ نیوز )مسلم لیگ ن آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے سابق صدر راجہ فراز حنیف نے یونین کونسل کٹکیر سے ممبر ضلع کونسل کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا .یونین کونسل کٹکیر کے مسائل کے مسائل کا ادراک ہے اور مل کر ان مساٰئل کو حل کریں گے کٹکیر آبائی گاوں ویونین کونسل ہے موقع ملا تو اس کو ماڈل یونین کونسل بنائیں گے .ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر ضلع کونسل یوسی کٹکیر راجہ فراز حنیف کی اخباری نمائندوں سے گفتگو .ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ن لیگ کا سنہری دور گزرا جہاں تاریخ ساز ترقی وقانون ساز ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی .ن لیگ نے جہاں ختم بنوت جیسے تاریخی بل کی منظوری سے لیکر این ٹی ایس کا نٍفاذ پبلک سروس کو ایکٹیو کیا اور میرٹ کا نظام لایا جس سے قابل لوگوں کو گورنمنٹ سروس میں موقع ملا وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے ذریعے تمام حلقوں میں مساوی بجٹ دینا .تیرھویں ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالی ونتظامی اختیارات دینا یہ ن لیگ اور اس کی قیادت و آزادکشمیرکی سابق حکومت کا مثالی کام ہے.راجہ فراز حنیف کامزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن یوسی کٹکیر جو میری آبائی یونین کونسل ہے وہاں سے ممبر ضکع کے انتخاب لڑوں جس کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع ہےامید ہے قیادت خدمت کا موقع فراہم کرے گی . میں اپنے علاقے میں خدمت کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر مقامی سطح سے نظام کو ٹھیک کریں گے اور جس کے لیے کارکنوں سے مشاورت جاری ہے اور امید ہے پارٹی قیادت موقع فراہم کرے گی میرے حلقےکی یونین کونسل کٹکیر جو کہ کافی مشکلات کا شکار ہے اس یونین کونسل اور حلقے میں تعمیر وترقی اداروں کی اپ گریڈیشن اداروں کا قیام جب بھی ہوا راجہ محمد عبدالقیوم خان سابق وزیر حکومت کےدور میں ہوا چاہے وہ بطور چیرمین ضلع کونسل کے یا بطور ایم ایل اے ووزیر حکومت کیا .تاہم اس یونین کونسل کے اتنے مسائل جن کا حل پانچ سالوں میں ممکن نہیں اس کے لیے لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے .ہم بلدیاتی انتخابات کو بلدیاتی انتخابات کے طور پر لڑیں گے نا کہ انا علاقائی تعصب کی بنیاد پر میں ڈسٹرک کونسلر کے امیدوار کے طور پر ٹکٹ کے لیے امیدوار ہوں قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا .یہاں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہوگا اس قبل بھی ہم نے اس علاقے کی بہتری کے لیے کوشش کی .راجہ فراز حنیف کامزید کہنا تھا کہ ہم مل جل کر بھائی چارے سے اس علاقے کےخدمت کریں گے علاقے کےلوگ جتنا مینڈیٹ دیں گے اس پر پورا اتریں گے.

Comments (0)
Add Comment