مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)گزشتہ ہفتہ میں موٹیویشن پاتھ فاینڈرز کی ٹیم نے سوات کے علاقے مدین اور بحرین میں 3 اور کوہستان کمراٹ کے علاقے تل، سرائی، اور بیٹہ خیل میں بھی 3 میڈیکل کیمپ منقعد کیے اور لوگوں میں مفت میڈیسن تقسیم کی۔ ساتھ ہی موٹیویشن پاتھ فاینڈرز کے ٹیم نے راجنپور کے علاقوں میں فوڈ ڈرائیوز منعقدکیے اور لوگوں میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔موٹیویشن پاتھ فاینڈرز کے پاس پہلی آرگنائزیشن ہونے کا اعزاز ہے جو ان علاقوں میں بھی اپنے خدمات دے چکا ہے جہاں ابھی تک کوئی بھی امدادی ٹیم نہیں پنچ سکی۔ موٹیویشن پاتھ فاینڈرز کے فونڈر ڈاکٹر محمد عمار نوید اور سی ای او سردار حمزہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کے انشااللہ ہم اپنی خدمات جاری رکھنگے اور بہت جلد اپنی ٹیمیں پاکستان کے دوسرے سیلاب ذدہ علاقوں کے لیے بھی روانہ کرینگے۔ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر محمد عمار نوید، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر نعمان خان، ڈاکٹرصلاح دین ایوب، ڈاکٹر محمدبلال ترین ،ڈاکٹر حمزہ ،ڈاکٹر حزیفہ ،ڈاکٹر فیزہ ماہنور خان، ڈاکٹر بینش، جبکہ انتظامیہ میں سردار حمزہ خان، علی نواز، ثناءاللہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔آخر میں موٹیویشن پاتھ فاینڈرز کے فونڈر ڈاکٹر محمد عمار نوید نے ساری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی کے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرے۔