عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ڈاکہ مارنے والوں کو دیکھ لیں گے‘تنویر الیاس

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)وزیرا عظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے جو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارے گا اسے دیکھ لوں گا ‘مظفرآباد حلقہ کھاوڑہ کی نشست چوہدری لطیف اکبر نے جس طرح حاصل کی ہے ہم جانتے ہیں ‘ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم تنویر الیاس کا قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ‘ان کا مزید کہنا تھا ہمیں سیاسی زبان بھی آتی ہے اور دوسری زبان بھی ‘پونچھ والوں کی زبان سب جانتے ہیں

Comments (0)
Add Comment