وزارت خارجہ نے تسلیم کیا کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل  میں وفد گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہاکوپہنچ گیا ہے۔ پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ربر کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی تو خانہ جنگی کرائےگی۔لوگ سیلاب اور وبا سے مر رہے ہیں۔شہباز شریف 7 اسٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہےہیں۔وقت پرفیصلے نہ ہوئےتووقت کسی کاانتظار نہیں کرےگا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا ہے۔ بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبےگا۔ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنےلوگوں کےسامنےلاکھڑا کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے۔

Comments (0)
Add Comment