بیس بگلہ(نمائندہ خصوصی)دھیرکو ٹ شہداء نانگا پیر اور کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہدا کانفرنس کا اہتمام کیا گیااس کانفرنس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین ، سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی کے علاؤہ پارلیمانی سیکرٹری آزاد حکومت وممبراسمبلی امتیاز نسیم ۔دختر کشمیر برطانیہ زبیدہ خان راجہ ۔ سابق سیکرٹری حکومت وسماجی شخصیت راجہ محمد ارشاد خان۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر راجہ مہتاب اشرف خان ۔ڈاکٹر نثاراحمد۔سردرا ظاھر عباسی ۔راجہ واجد علی خان ۔پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی۔اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اس تقریب کا اھتمام آزاد کشمیر کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیت راجہ نثار احمد شائق نے کیامقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا انہوں نے اس موقف کو دہرایا آیا کہ ہم کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ساتھ رہیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد ہو جائیں گے حریت رہنماؤں نے اس دن کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ یہ شہدا کی سر زمین ہے بھارت نے کشمیریوں کے خواہشات کے خلاف اقدامات کیے اور اور 10 لاکھ کی فوج مقبوضہ کشمیر میں اس وقت موجود ہے حر یت رہنماؤں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ پاکستانی عوام اور کشمیری عوام ایک ہے اور بھارت کو یہ پیغام دیا کہ آپ اپنے ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی جائز حق کو
نہیں دبا سکتے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ اور دوسرے اقوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور بھارت کو روکے جو وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے