وزیر قانون فہیم اختر ربانی کاراجہ فاروق حیدر پر حملہ ‘مظفر آباد میں تصادم کا خطرہ

مظفر آباد(لیڈنگ نیوز رپورٹ)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا جانے والا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہلڑ بازی کے بعد ملتویدوران اجلاس تلخی پر وزیر قانون فہیم ربانی نے مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو غصے میں موبائل دے مارجس پر اسمبلی میں ہلڑ بازی شروع ہوگی سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں میں ہونے والے افسوسناک واقعہ نے آزاد کشمیر میں رواداری کی سیاست کا جنازہ نکال دیااپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے تحریک استحقاق پیش کی جس پر وزیرقانون فہیم اختر ربانی دوران بحث غصے میں آگئےجس پر سابق وزیر اعظم راج فاروق حیدر نے انہیں کہا کہ آپ بیٹھ جائیں جس پر فہیم ربانی نے طیش میں آکر اپنی میز پر پڑا ہوا موبائل فاروق حیدر کو ماراواقعہ کے فورا بعد اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین گتھم گتھا ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدر کے چاہنے والے کارکنوں نے اسمبلی کا گھیرائو کرلیااور مظفر آباد شہر کی شاہراہ کو بند کردیا انتظامیہ نے موقع پر مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیااطلاعات کے مطابق وزیر قانون فہیم ربانی کے خلاف کارکنان نے شدید نعرے بازی کی مظفر آباد کے حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں خطرہ ہے کہ کوئی بڑا تصادم نہ ہوجائے ۔

Comments (0)
Add Comment