رنگلہ (نمائندہ خصوصی )انٹرسکولز والی بال ٹورنامنٹ بسلسلہ نانگا پیر فیسٹول کی افتتاحی تقریب رنگلہ کالج گروانڈ میں منعقد کی گئ جس مہمان خصوصی پرنسپل انٹر سائنس کالج رنگلہ پروفیسر راجہ عجائب خان .چیف ایگزیکٹو چنار ایج وچیف آرگنائزر نانگا پیر فیسٹیول راجہ نثار احمد شائق تھے رہنما تحریک انصاف راجہ فہیم فاروق صدر معلم بوائز ہائی سکول راجہ واجد علی خان صدر ٹیچر آرگنائزیشن تحصیل دھیرکوٹ راجہ رضوان غریقی صدر معلم بوائز مڈل ماڈل سکول راجہ ذاکر حیات نے صدارت کی .صدر پیپلزپارٹی دھیرکوٹ راجہ یونس انقلابی انجینئر راجہ سرفراز عباس رہنما مسلم لیگ ن راجہ امتیاز آزاد شاہین رہنما مسلم لیگ ن راجہ اویس طارق پرنسپل ریڈفاونڈیشن ہائی سکول رنگلہ راجہ داود خان حاجی راجہ جاوید .رہنما تحریک انصاف راجہ محمد علی رہنما مسلم کانفرنس راجہ عبدالخالق پرنسپل چنار پبلک ہائی سکول رنگلہ راجہ اشتیاق خان سید خان راجہ مشتاق خان جماعت اسلامی کے رہنما راجہ مہتاب یوسف راجہ فاروق خان قاری راجہ ادریس خان احسان الطاف راجہ مقصوف خان راجہ حسیب خان راجہ عبدالجبار راجہ محب خان راجہ شعیب سکندر اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ممتاز معظم نے کی جبکہ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی معاون براے صدر ٹیچر ارگنائزیشن وپی ای ٹی ماڈل مڈل سکول رنگلہ راجہ عابد انقلابی نے کی اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوے پروفیسر راجہ عجائب تعلیم کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے اقدامات کیے جائیں اس حوالہ سے مڈل ماڈل سکول کے صدر معلم پی ای ٹی اور جملہ سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے جنہوں نے اس طرح کی صحت مند سرگرمی کے انعقاد ہو یقینی بنایا راجہ نثار احمد شائق کا ٹورازم کے حوالے سے کام قابل تعریف اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ نثار احمد شائق کا کہنا تھا کہ میں تمام احباب کاشکر گزار ہوں کے انہوں نے عزت دی اور رنگلہ کےلوگوں نے ٹورازم کے حوالے سے میرے قدم کو سراہا جس پر شکرگزار ہوں نانگاپیر فیسٹیول کے حوالے سے سپورٹس کا سلسلہ جاری ہے اور رنگلہ میں انٹر سکولز والی بال ٹورنامنٹ اسی کا حصہ ہے جبکہ گیارہ اکتوبر کو بھی کالجز کے ٹورنا منٹ بھی ہورہے ہم حکومت سے بھی اپیل کررہے ہیں کہ وہ یہاں کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرےتاکہ یہاں سیاحت کو فروغ مل سکے اس حوالہ سے ہم نے ٹورز اپریٹر بزنس مینوں ک بھی بلایا ان سے بھی مشاورت کررہے ہیں کہ وہ بھی اس علاقے کی سیاحت کے لیے سرمایہ کاری کریں اور اس کے ساتھ یہاں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کریں .تقریب سے راجہ واجد علی راجہ ذاکر حیات راجہ فہیم فاروق راجہ داود خان راجہ اشتیاق خان رضوان غریقی راجہ اویس طارق راجہ سرفراز عباس راجہ ممتاز معظم راجہ عابد انقلابی اور دیگر نے خطاب کیا .اس موقع پر مقررین نے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کو حوصلہ افزاء قرار دیا .اس موقع پر منتظمین نے بتایا کے ٹورنا منٹ کے فائنل میں وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم چیف ایگزیکٹیو چنار ایج راجہ نثار احمد شائق اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے جبکہ اس ٹورنا منٹ میں تحصیل دھیرکو کے دس تعلیمی ادارواں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں دریں اثنا ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں صدر مسلم لیگ ن رنگلہ راجہ اعجاز نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو خوش آئندہ قرار دیا اور اس طرح سرگرمیوں کو ناگزیر قرار دیا