وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان مستعفی

مظففرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور ان لینڈ ریونیو عبد الماجد خان نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نےمستفی ہونے کا فیصلہ ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی فہیم عباسی کو ریٹائرمنٹ کے بعد بغیر مشاورت چیرمین سی بی آر آزاد کشمیر کا اضافی چارج دینے پر کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے گزشتہ رات 3 بجے حکم جاری کیا تھا کہ فہیم عباسی کو چیرمین ٹیوٹا کے ساتھ چیرمین سی بی آر کا اضافی چارج بھی دے دیں

Comments (0)
Add Comment