فہیم عباسی آزاد کشمیر پولیس کے انتہائی قابل آفیسر رہے‘میجر (ر)لطیف خلیق

ارجہ(نمائندہ لیڈنگ نیوز)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (ر) سردار فہیم عباسی آزاد کشمیر پولیس کے انتہائی قابل آفیسر رہے۔آزاد ریاست جموں و کشمیر کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔محکمہ پولیس میں خرابیوں کو دور کرنے اور میرٹ کی بحالی کے لیے دوران سروس انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے کام کیا۔آزاد کشمیر پولیس کی کاکردگی میں بہتری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔سردار فہیم عباسی دبنگ پولیس آفیسر رہے انہوں نے کبھی خلاف قانون و میرٹ کام نہیں کیا۔آزاد کشمیر کی اعلیٰ بیوروکریسی میں ایک منفرد مقام رہا۔دوران سروس ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا۔فہیم عباسی آزاد جموں و کشمیر کا تابندہ ستارہ ہیں۔باعزت ریٹائرمنٹ اور دوران سروس شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنماہ پاکستان تحریک انصاف میجر(ر) لطیف خلیق نے صحافیوں سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے سردار فہیم عباسی کو چیئرمین سی بی آر کے ساتھ چیئرمین ٹیوٹا تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔فہیم عباسی کا ماضی میں بہترین ریکارڈ ہے وہ وزیراعظم کی چوائس پر پورا اتریں گے۔دوران سروس انہوں نے محکمہ پولیس میں بے شمار اصلاحات کے ذریعے آزاد کشمیر پولیس کو مثالی پولیس بنایا۔ ریاست کے لیے تاریخی اور طویل المدتی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment