رنگلہ (نمائندہ خصوصی )نانگاپیر فیسٹیول کے سلسلہ میں رنگلہ تحصیل دھیرکوٹ انٹر سکولز والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر تحصیل دھیرکوٹ سے دس تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا جبکہ اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل چنار پبلک ہائی سکول رنگلہ کی ٹیم نے اپنے نام کیا جبکہ گورنمںٹ بوائز ہائی سکول پدر کی ٹیم رنر اپ جبکہ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار جبکہ رنر اپ کو پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا .جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیے گے .اختتامی تقریب کالج گروانٍڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شجاعت خان تھے اس موقع پر صدر معلم بوائز مڈل ماڈل سکول رنگلہ راجہ ذاکر حیات خان .راجہ واجد علی خان صدر ٹیچر آرگنائزیشن دھیرکوٹ رضوان غریقی .صدر پی پی پی تحصیل دھیرکوٹ راجہ یونس انقلابی امیر جماعت اسلامی رنگلہ راجہ فاروق ایوب رہنما تحریک انصاف راجہ محمد علی خان راجہ فاروق خان راجہ ممتاز معظم پی ٹی راجہ عابد انقلابی ریٹائرڈ پی ای ٹی راجہ فاروق خان راجہ اعجاز افسر حاجی راجہ جاوید رہنما مسلم کانفرنس راجہ عبدالخالق اور دیگر نے شرکت کی جبکہ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر نانگا پیر فیسٹیول راجہ نثار احمد شائق رہنما تحریک انصاف راجہ فہیم فاروق پرنسپل انٹر سائنس کالج رنگلہ پروفیسر راجہ عجائب خان جبکہ ٹورنامنٹ کے مختلف میچوں میں صدر مسلم لیگ ن راجہ اعجاز نذیر رہنما مسلم لیگ ن راجہ اویس طارق انجنیر سرفراز عباس اور دیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی .اس موقع پر اختتامی میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے راجہ شجاعت خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوِں کے ساتھ طلباء کی کردار سازی کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے .اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوانو میں ایک اچھی اور مثبت تبدیلی آتی ہے کامیاب ہونے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں آزادحکومت سیاحت کھیلوں کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے .ہم نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے لانگ ٹرم پراجیکٹ لارہے ہیں جو نوجوانو کے مستقبل میں کام آسکیں .یہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور اس سرمایے کی حفاظت ہم نے کرنی ہے تاکہ کل یہ اس قوم کی خدمت کرسکیں .اس تحصیل لیول کی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر محکمہ تعلیم کے حکام پی ای ٹی راجہ عابد انقلابی اور دیگر کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں .راجہ عابد انقلابی نے جس طرح آتے ہی بہت اچھا ایونٹ منعقد کیا اس پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں .اس موقع راجہ واجد علی خان.رضوان غریقی .راجہ ذاکر حیات راجہ فاروق ایوب راجہ اشتیاق خانحاجی راجہ جاوید راجہ عابد انقلابی راجہ ممتاز معظم اور دیگر نے خطاب کیا اور اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمیں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس ایونٹ کا انعقاد رنگلہ میں کروانے پر ڈویژنل ڈاریکٹر سردار رشد آزاد ڈی ای او عبدالعزیز خان راجہ نثار احمد شائق چیف آرگنائزر نانگا پیر فیسٹیول راجہ عابد انقلابی اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہاں وپی ای ٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں .اس طرح کی سرگرمیوِں نوجوانو کے لیے ضروری ہیں .سیاحت اور کھیلوِں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے اور یہاں رنگلہ اس کے خوبصورت نواحی علاقوں کو سیاحوں کے لیے ایکپسلور کیا جاے تاکہ یہاں سیاح آئیں اور سیر وتفریح کے ساتھ اس علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ بھی.راجہ عابد انقلابی کے اپنی تعیناتی کے مختصر عرصہ میں دو بھرپور ایونٹ کروا کر داد وتحسین حاصل کی ہے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر مڈل ماڈل سکول کے نوتعینات پی ای ٹی راجہ عابدا انقلابی نے ٹورنامنٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ تحصیل لیول کا ایونٹ تھا جس میں تحصیل بھر سے دس ٹیموں نے حصہ کیا میں ڈویژنل ڈائریکٹر سردار راشد آزاد ڈی ای او عبدالعزیز خان ادارہ کے صدر معلم راجہ ذاکر حیات پرنسپل پروفیسر راجہ عجائب خان راجہ واجد علی رضوان غریقی تمام اداروں کے سربراہان پی ای ٹی صاحبان سیاسی سماجی شخصیات راجہ نثار احمد شائق راجہ فہیم فاروق راجہ عبدالروف سمیت اورسیز میں موجود سوشل ایکٹیوسٹ مقامی سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی تاجر برداری ہر ایک تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ہمارا تعاون کیا .اس طرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران ٹورنامنٹ میں جتنے بھی مہمانان تشریف لائے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں