ہونہار طالبعلم پروفیسر راجہ سلیم خان کے فرزند ارجمند راجہ عاصم بن سلیم نےایم ایس الیکٹریکل انجینئرنگکی ڈگری حاصل کرلی

مظفرآباد رنگلہ (لیڈنگ نیوز ) کھاوڑہ کٹکیر کا اعزاز کٹکیر سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم پروفیسر راجہ سلیم خان کے فرزند ارجمند راجہ عاصم بن سلیم نےانسٹیوٹ آف سیپس ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ایم ایس الیکٹریکل انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کرلی عاصم بن سلیم نے اپنی تحقیق کا بھرپور دفاع کیا عاصم بن سلیم نے تحقیق آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیپ لیرننگ کے موضوع پر اپنی تحقیق کی جس کا بھرپور دفاع کیا ۔ دور جدید میں ان کی ریسیرچ کا استعمال، چہروں کی شناخت، سکیورٹی سروائلنس اور مجرموں کی شناخت میں دیکھنے کو ملتا ہےاس کامیابی پرانھیں علمی ادبی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا اور فون کالز کرکے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے .اس موقع پر راجہ عاصم بن سلیم نے کہا میں اپنی کامیابی پر سب سےپہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ساتھ والدین دوست احباب چاہنے والوں کہ دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے .ہمیں دور جدید کے علوم سے آگاہی اور شناسائی ہونی چاہیے کہ ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں کوشش کروں گا اس معاشرے ملک وریاست کی خدمت کرسکوں اور نوجوانوں کو اپنی روایتی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم اور ہنر کی طرف بھی جانا چاہیے تاکہ مشکل وقت میں وہ خاندان اور معاشرے پر بوجھ بننے کے بجاے ان کے لیے کچھ کرسکے

Comments (0)
Add Comment