رنگلہ (نمائندہ خصوصی )گرلز ہاٸی سکول چمن کوٹ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سکول کی طالبات نے بہترین پروگرام پیش کیا مختلف موضوعات میں تقاریر ملی نغمے ٹیبلو پیش کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹری تعلیم راجہ رزاق ندیم تھے ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محمود شاہد ڈویژنل ڈاٸریکٹر پونچھ راشد آزاد کو آرڈینیٹر پروگرام راجہ عابد انقلابی معاون خصوصی سکول ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر مردانہ ریحانہ زنانہ ڈی ای او باغ زیب النسا ٕ صدر سکول ٹیچر آرگنائزیشن تاصف شاہین سنٸیر ناٸب صدر آصف شاہد سیکرٹری جنرل میرپور ڈویژن عبدالرحمان گجر مظفرآباد ڈویژن قمرنقوی صدر پٹہکہ منیر احمد صدر تحصیل دھیرکوٹ رضوان غریقی پریس کلب دھیرکوٹ مہتاب اشرف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مظفر حیات راجپوت صحافی عنصر عباسی نے شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت صدر معلمہ ادارہ محترمہ ناصرہ حمید نے کی جبکہ تحصیل دھیرکوٹ کے معزز و محترم صدر معلمین مردانہ و زنانہ ہاٸی سکولز و مڈل سکولز معزز اے ای او صاحبان تحصیل دھیرکوٹ معزز اساتزہ کرام معلمین اور معلمات عوام علاقہ طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کیسیکرٹری تعلیم نے صدر معلمہ اور سٹاف کی بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور دس ہزار انعام دیااس موقع پر خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی نے کہا کہ محکمہ تعلیم تعلیم کے میدان کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس کے لیے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے جب اساتذہ فرائض منصبی احسن طرہقے سے ادا کریں گے تو خودبخود مسائل حل ہوجائیں گے .ادارہ کی صدر معلمہ جملہ سٹاف اور کورآڈینٹر پروگرام راجہ عابد انقلابی کو مبارک باد پیش کرتے اور بچوں جس طرح بہترین پروگرام پیش کیا ان کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں صدر تاصف شاہین اور راجہ عابد انقلابی نے صدر معلمہ اور ریٹاٸرڈ ہونے والی تین معلمات کو بہترین کارکردگی پر ایس ٹی او کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیے اور ادارے کے سٹاف کو مبارکباد دیجملہ مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا .اس موقع پر مقررین نے ادارہ کی کارگاردگی کو سراہا